Front doors by Decara

سادہ بیرونی حصے والی ایک آرام دہ اور جدید رہائش

Resham Ejaz Resham Ejaz
Loading admin actions …

جو دکھتا ہے، وہ ہوتا نہیں۔ اس محاورے کو ہومی فائی کے اس مضمون میں موجود جدید گھر نے پورا کر دکھایا ہے۔ پیشہ واران کی جانب سے شروع سے بنایا گیا کہ جدید گھر باہر سے دیکھنے میں گلی کے کسی عام سے گھر جیسا لگتا ہے۔ اسے باہر سے دیکھنے پر آپ کبھی بھی اس کے اندر چھپے جدت کے خزانوں کا اندازہ نہیں لگا سکتے۔ بیرونی حصہ سادہ ہے جس کی اینٹوں سے بنی دیواریں روایتی نظر آتی ہیں۔ اندرونی حصہ ایک گرم، گھریلو ماحول کے ساتھ آپ کو خوش گوار حیرت میں مبتلا کر دیتا ہے۔ لاؤنج خاص طور پر پیارا ہے اور آپ کے لیے باہر موجود سرسبز باغ کے ساتھ تعلق فراہم کرتا ہے۔ قدرتی رنگ جیسا کہ بھورا اور کتھئی زمینی احساس قائم کرتے ہیں جو اسے مزید گھریلو بناتا ہے۔ پچھلا حصہ بڑی بیرونی جگہیں مہیا کرتا ہے، جو رہنے کی جگہ کو باہر تک پھیلا دیتا ہے۔ مزے دار لگا؟ تو ایک نظر ڈالتے ہیں!

ایک عام سا بیرونی حصہ

سامنے سے بیرونی حصہ ایک عام سا ڈھانچا دکھاتا ہے – ایک لکڑی کا داخلی دروازہ اور دو چھتی۔ اینٹوں، پتھر اور کنکریٹ سے بنا یہ حصہ اور اس کا سادہ ڈیزائن بہت جدید نہیں لگتے۔

مگر جیسے ہی آپ داخل ہوتے ہیں…

اندر داخل ہونے پر آرام دہ، فیشن ایبل اندرونی حصہ آپ کو حیران کر دیتا ہے۔ گرم لکڑی کا فرش آپ کو یہاں کچھ دیر مزید ٹھہرنے پر مجبور کرتا ہے۔ قدرتی روشنی رنگوں کو نکھارتی ہے اور دیوار میں لگے ناپ تول کر بنائے گئے بک کیس کے وقار میں بھی اضافہ کرتی ہے جو کام کرنے کے ڈیسک کے ساتھ مکمل نظر آتا ہے۔سیڑھیاں اسٹڈی کے حصے میں لے جاتی ہیں جسے پس منظر میں دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ بھی کمرے کے ڈیزائن میں پوری طرح ضم ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ فرنیچر ہی آگے چل رہا ہے۔

مکمل آرام میں رہنا

لاؤنج کا ایک مکمل ذاتی ماحول ہے، جس کی وجہ یہ ڈھلوانی چھت ہے۔ قدرتی روشنی کمرے میں پھیلی ہے اور مصنوعی روشنیوں کا ساتھ دیتی ہے۔ ڈائننگ کے اوپر لگا فانوس دیکھیں۔ شیشے کی ڈائننگ ٹیبل اور آرام دہ کرسیاں اس حسین جگہ کی کشش میں مزید اضافہ کرتی ہیں۔ نرم گرم آرام کرسی اور آرام دہ سوفے دیکھاتے ہیں کہ ڈیزائنرز نے اس جگہ کو کیسے پرسکون بنایا ہے۔

خوشگوار کاملیت

صاف ڈیزائن اور زاویاتی، صاف لکیریں اس کچن کا خاصہ ہیں۔ سادہ اور زمینی رنگ اسU شکل کے کچن کی جدید وضع میں گرمی لے آتے ہیں۔ سامان رکھنے کی آسانی، ہوشیار روشنیاں اور دیواروں میں چمکتے طاق اس کچن کے کچھ عمدہ عناصر ہیں۔ چھوٹا سا ڈائننگ ایریا چھوٹا موٹا کھانا کھانے کے لیے اچھا ہے۔

سادگی میں سکون

اس بیڈ روم میں لکڑی مرکزی کردار ادا کرتی ہے – الماری، ہیڈ بورڈ، دیوار کے شیلف… یہ سارا سامان ایک دوسرے کے ساتھ جچتا ہے اور لکری کی سادہ عمدگی پیش کرتا ہے۔ نقلی چھت، آرام دہ روشنیاں، پر وقار سجاوٹ اور لکڑی کا فرش اس فیشن ایبل خواب گاہ کی حسین تصویر کو مکمل کرتے ہیں۔

آرام دہ راہ داری

روشن راہ داری سامان رکھنے کی جگہ رکھتی ہے اور اس میں بہت سی دن کی روشنی آ جاتی ہے۔ سرکنے والے دروازے جدید انداز میں بہت سی جگہ بچا لیتے ہیں۔

ننھے استعمالات

باتھ روم ایک چھوٹا سا شاہکار ہے جس کی خاص کہہ کر سجاوٹ کروائی گئی ہے – شہد رنگ الماری کی متوازی خطوط پر بنے ہینڈلز والی درازیں 70 کے دہائی کے اسکینڈی نویائی انداز کی یاد دلاتی ہیں۔ سمجھدار روشنیاں اور نہانے دھونے کے حصوں میں پھیلے پروقار عناصر جدید خوبصورتی اور سادہ عملیت کے درمیان ایک توازن قائم کرتے ہیں۔

آرام سے بھرا پچھلا حصہ

اس خوبصورت سبزہ زار کے ساتھ اس گھر کا پچھلا حصہ اتنا ہی حسین ہے جتنا یہ اپنے پیاروں سے گپ شپ کرنے کے لیے اچھا ہے۔

خاندان کے ساتھ ایک سستی سے بھرے اتوار کے کھانے کا لطف اٹھائیں، دوستوں کے ساتھ مزے دار باربی کیو پارٹی کریں یا بس ایک ٹھنڈے ڈرنک اور آرام کرسی کے ساتھ دھوپ کا مزہ لیں۔ یہ خوبصورت اور پرکشش جگہ گرم دھوپ میں بیٹھ کر آرام کرنے اور تازہ دم ہو جانے کے لیے بہترین ہے۔

مزید دیکھیے: جھیل کے کنارے بنا ایک بہترین گھر۔

modern Houses by Casas inHAUS

Need help with your home project? Get in touch!

Discover home inspiration!