رہنے کا کمرہ  by OR Arquitectura y Construcción

اس خاندان نے اپنے گھر کے سنسان علاقے کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا۔کیسے؟

usranaz usranaz
Loading admin actions …

آج کے مضمون میں ہم آپ کو یہ بتانے جا رھے ہیں کہ کیسے آپ گھر کے ویران حصے کو بحال کر سکتے ہیں۔گھر کے تہ خانے میں ایک وسیع ڈیزائن کا شکریہ۔ جو کہ ایک کھیل کے کمرے اور ایک رہائشی کمرہ پر مشتمل ھے۔ اس جگہ پر خاندان کے لوگ اس خوشگوار جگہ سے پُر وقار انداز میں لطف اُٹھا سکتے ہیں۔ 

ہم آپ کو اس دلکش جگہ پر مدعو کرتے ہیں کہ کیسے ویران جگہ کو دلکش انداز میں استعمال میں لایا جا سکتا ھے۔ جہاں پر آپ اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ خوشگوار ماحول میں وقت گزار سکتے ہیں۔تو چلیں آیئے دیکھتے ہیں کہ اس ھومی فائی میں کس طرح اپنی ویران جگہ کو جدید انداز میں بحال کیا جا سکتا ھے۔

دوستوں اور خاندان والوں کے ساتھ مِل بیٹھنے کے لئے

اس گھر کا تہ خانہ وسیع ھے جسے ایک ڈھلوان کی مدد سے دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ھے۔ پہلے حصے میں ایک گول میز کے ساتھ جدید اور دلکش انداز کی دھاتی کُرسیوں کو رکھا گیا ھے۔ جب کہ میز کو خوبصورت لکڑی سے ڈھانپ کر باورچی خانے سے مماثلت تخلیق کی گئی ھے۔ خوبصورت اور چمکدار دھات کی کرسیوں کی بدولت اس کے ماحول میں ایک جدت اور دلکشی پیدا کی گئی ھے۔جہاں پر آپ اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ بیٹھ کر خوبصورت انداز میں وقت گزاری کر سکتے ہیں۔

دوسرا حصہ

اس کے دوسرے حصے میں ہم ایک کھیل کا کمرہ دیکھ رھے ہیں۔ جہاں پر فٹ بال، ایک بورڈ اور ھاکی کا سامان رکھا گیا ھے۔ اس کشادہ جگہ میں دو بڑی میزوں پر کھیلوں سے لطف اندوز ھو کر گھنٹوں بیتائے جا سکتے ہیں۔ اور کھیل سے لطف اندوز ھوا جا سکتا ھے۔

ٹی-وی لاؤنج

اس تہ خانے کو بحال کرتے ھوئے اس میں ایک ٹی-وی والے کمرے کی جگہ کو بھی ملحوظِ خاطر رکھا گیا ھے۔ جو کہ تفریح حاصل کرنے کا ایک اور ذریعہ ھے۔ ایک دلکش لکڑی کی الماری میں ایک بڑے ٹی-وی کو شیشے کے دروازوں کے ساتھ خوبصورت انداز میں نصب کیا گیا ھے۔تا کہ جدید اور خوبصورت انداز میں ٹی وی سے تفریح حاصل کی جا سکے۔

دلکش ماحول کے ساتھ

ٹی-وی لاؤنج میں ایک خوشگوار ماحول تخلیق کیا گیا ھے۔ ایک مالٹئی رنگ کا ایل شکل کے  صوفے نے کمرے میں ایک خاص تاثر قائم کر رکھا ھے۔ صوفے کے پیچھے ایک آئل پینٹنگ نے کمرے کے ماحول کو دلکش بنا رکھا ھے۔ جدید انداز کی سٹائلش میز نے کمرے کی خوبصورتی میں اضافہ کر رکھا ھے

کشادہ اور منفرد

یہ وہی تہ خانے کا علاقہ ھے جو کہ کشادہ اور منفرد انداز میں دلکش نظر آرھا ھے۔ شیشے کی دیوار کے ساتھ ٹی-وی لاؤنج کو بار ھاؤس سے الگ کیا گیا ھے۔اگر آپ ٹی وی لاؤنج میں فلم سے لطف اندوز ھو رھے ہیں تو کمرے میں قدرتی روشنی کے لئےچھت سے روشنی مہیا کرنے کا بہترین ذریعی ھے۔ ساتھ ہی آپ قدرتی ماحول کا نظارہ بھی کر سکتے ہیں۔اس کا فائیدہ یہ ھے کہ دوستوں سے گپ شپ کے دوران قدرتی ماحول سے پوری طرح محظوظ ھوا جا سکتا ھے۔

حتیٰ کہ جم بھی!

اس کشادہ جگہ کا شکریہ، اپنے آپ کو جسمانی طور پر صحت یاب اور مکمل فٹ رکھنے کے لئے اس میں چھوٹے سے جِم کا اضافہ بھی کر سکتے ہیں۔ یہ جگہ مختلف چھوٹی چھوٹی ورزشی مشینوں پر مشتمل ھونے کے ساتھ دیوار پر آیک خوبصورت آئینہ پر مشتمل ھے۔  جس کی وجہ سے یہ جگہ کشادہ نظر آنے کے ساتھ ساتھ خوبصورت ماحول بھی فراہم کر رہی ھے۔

ضرورت کی ہر آسائش سے مزین

ہم باورچی خانہ اور بار پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔آپ کو اس جگہ ضرورت کی ہر چیز آسانی سے مل سکتی ھے۔ کھانے میں سنیک سے لے کر بہترین مشروب تک آپ اپنے پیاروں کے ساتھ  ہر چیز سے لطف اُٹھا سکتے ہیں۔ اس خوبصورت باورچی کانے کا فرنیچر دلکش لکڑی سے بنایا گیا ھے۔ جب کہ فرش کے لئے سفید رنگ کا انتخاب کیا گیا ھے جو کہ ماحول کو خوشگوار اور گرم جوش بنا رھا ھے۔ یہ اس تہ خانے کی ایک بہترین جگہ بن گئی ھے۔

سود مند

ہم آپ کواس تصویر کے سامنے بٹھاتے ہیں تا کہ آپ مشاہدہ کر سکیں کہ یہ تہ خانہ کس قدر خوبصورت اور فعال حیثیت اختیار کر گیا ھے۔ اس جگہ کو مختلف حصوں میں تقسیم کر کے نہ صرف اس جگہ کو دلکش بنایا گیا ھے بلکہ فعال اور سود مند بھی بنایا گیا ھے۔ یہ مکمل طور پر دلچسپ انداز میں تبدیل ھو چکا ھے۔ جہاں آپ اپنی زندگی کو ایک دلفریب انداز میں گزار سکتے ہیں اور اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ خوشگوار ماحول میں وقت گذار سکتے ہیں۔

کون سی تجویز آپ کو سب سے ذیادہ مؤثر لگی؟
 مکانات by Casas inHAUS

Need help with your home project? Get in touch!

Request free consultation

Discover home inspiration!