خوبصورت باورچی خانے/ کچن کے لیے پندرہ (15) تجاویز

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
CASA UVIÑA, Excelencia en Diseño Excelencia en Diseño Kitchen لکڑی Wood effect
Loading admin actions …

ہم اس بات پر غور کرتے ہیں کہ تمام لوگوں کو باورچی خانے میں ایک جیسی چیزوں کی ضرورت نہیں ہوتی لیکن کچھ چیزیں  جو کہ مستقل طور پر ضروری ہوتی ہیں وہ اس کمرے کی خوب صورتی اور کارکردگی بالکل بہترین ہو۔اس طرح کا نتیجہ حاصل کرنے میں کون آپ کی مدد کر سکتا ہے؟؟ ہمیں اپنی قابلیت پر یقین ہے کہ ہومی فائی پر قابل ماہرین موجود ہیں اور آج ہم اسے ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ ہم یہ باورچی خانوں/کچن کے ذریعے ثابت کرنا چاہتے ہیں جن میں ان کی کارکردگی اور آرائش دونوں کو یکجا طور پر شامل کیا گیا ہے۔  دوسرے باورچی خانوں/کچن کی نسبت کچھ جو چھوٹے سائز کے کچن/باورچی خانے ہیں جن کا طول و عرض کافی ہے جس کی وجہ سے باورچی خانہ/کچن جزیرے کی طرح لگتا ہے یا بڑے کائونٹر۔۔۔ تمام درج ذیل باورچی خانے/کچن جو آپ دیکھیں گے یہ تمام آپ کی مدد کریں گے اس معاملے میں کہ آپ کو معمار اور یا ڈیزائینر سے کوئی ڈیزائن منتخب کرتے وقت کیا  کیا پوچھنا چاہئیے تاکہ آپ کا ہر دن ابتدا سے اختتام تک باورچی خانے/کچن میں بہت بہترین طریقے سے گزرےاور آپ لطف اندوز ہو کر شروع سے آخر تک کام کر سکیں۔

آئیے قابل تعریف کام کی ابتدا کرتے ہیں۔

1۔ آئیے سادگی سے شروع کرتے ہیں

بعض دفعہ باورچی خانے کے لیے سب سے زیادہ سادہ سفید رنگ کی شیٹ/ڈیزائینگ بہترین رہتی ہے اور اگر خوب صورتی کو سوچیں تو سب سے پہلا خیال سفید رنگ کا ہی آتا ہے۔ پیشہ ور ماہرین زیادہ بہتات نہیں چاہتے لیکن وہ زیادہ تر غیر جانبدارانہ رنگ بھی نہیں استعمال کرتے۔ چار دیواری مکمل طور پر سفید ہے لیکن کھڑکیوں کی چوکھٹ اورجیسے کہ فرنیچر کی  کچھ مخصوص جگہوں کو ہلکے نیلے رنگ سے مزین کیا گیا ہے۔

2۔ سب سے پہلے ترتیب۔

اس ادارے کے پیشہ ور ماہر ساکیکو کچن نے اس باورچی خانے/کچن کی ترتیب میں خاصی دلچسپی لی ہے اور انھوں نے بالکل درست اندازہ لگایا ہے کیونکہ ان سب میں سے ایک مثالی اور دلکش وہ درازوں والی جگہ ہے جہاں بوتلیں ، کمبل ، مصالحے اور برتن وغیرہ ترتیب سے رکھے جا سکتے ہیں۔

3۔ توجہ کے ساتھ رسائی

باورچی خانہ/کچن  فرنیچر اورچلنے پھرنے والی خالی جگہ کے درمیان اچھا توازن برقرار رکھتا ہے اور یہی پیروی کرنے کا بہترین طریقہ ہے خاص طور پر چھوٹے گھروں میں جہاں فرنیچر کی خراب ترتیب خوشگوار لمحوں کو درہم برہم کر سکتی ہے۔

4۔ چولہے کا درمیان/مرکز میں ہونا

یہ خوب صورت کچن/باورچی خانہ دکھنے میں بہترین ہے جب کہ مرکز/ درمیان میں کافی جگہ بھی باقی ہے تو وہاں چولہا رکھا جا سکتا ہے اور یہ ایک کامیابی کی بات ہے۔ سب سے پہلی کامیابی یہ ہے کہ اس تک کمرے کے کسی بھی حصےسے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے اور دوسرا اس کے ذریعے جدید طریقے سے باورچی خانے کی درجہ بندی کی جا سکتی ہے۔

5۔ روشنی کا جادو

ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ جب روشنی بند ہوتی ہے تو باورچی خانہ ایک جیسا نظر نہیں آتا کیونکہ پیلی اور سبز رنگ کی روشنی نہ صرف پرکشش نظر آتی ہیں بلکہ ماحول بھی دلکش ہو جاتا ہے جو کہ یہ لطیف اور پر کشش روشنی بناتی ہے۔

6۔ روایتی لوازمات

میز کا ایک خوب صورت میز پوش اور خوب صورت  گرد و نواح جو روشنی سے منور ہے اس باورچی خانے کو اتنا دلکش بنا رہی ہے کہ اسے دیکھتے ہی پسند کیا جا سکتا ہے اور  یہ روایتی اور دیہی طرز کا بنا ہوا ہے اسی طرز کی بنا پر اسے پسند کیا جاتا ہے۔ ہمیں یقینا پیشہ وروں کے کام و لازمی اجاگر کرنا چاہئیے جس مین ماحول کے مطابق لکڑی کے فرنیچر کو شامل کیا جائے اور اس کے گرد و نواح کو سفید رنگ سے اجاگر کیا جائے۔

7۔ آئیے دیکھیں کہ دوسروں کو یہ کہاں پتہ چلتا ہے

اس باورچی خانے/ کچن کی کامیابی کی  سب سے خاص باتیںجو کہ پیشہ ور ماہر جس نے یہ بنایا ہے مدِ نظر رکھی ہیں وہ یہ ہیں کہ یہ سیڑھیوں کے نیچے بنا ہوا ہے۔ یہ عام خیال/ تجویز نہیں ہے  ہم اس بات سے اتفاق کرتے ہیں۔ دراصل یہ اسے پرکشش اور دلکش متبادل بنا دیتا ہے۔

8۔ مشروبات کی طرف توجہ

اگر باورچی خانے میں جگہ زیادہ نہیں بچتی تو کیوں نہ اس میں ہم مشروب کی بوتلوں کے لیے ایک کیبن لگا لیں۔ ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ یہ کوئی مشکل خیال نہیں ہے اگر آپ سوچتے ہیں کہ یہ مستحکم نہیں ہےتو یہ درست نہیں اس میں ہم مختلف قسم کی اشیاء کی بوتلوں کو منظم طریقے سے رکھا جا سکتا ہے اس باورچی خانے/ کچن کی طرح جیسا کہ دکھایا گیا ہے۔

9۔ ایک کچن/ باورچی خانہ جس میں ہر سہولت ایک ساتھ ہے

اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ باورچی خانے/ کچن کو بنانے کا پہلا مرحلہ جس سے باورچی خانے/ کچن کو دیکھتے ہی پسند کر لیا جائے اس کے لیے ہمیں پیشہ ور ماہرین کو سمجھانے کے لیے مالکان کی طرح پسند کرنا پڑتا ہے۔ یا آپ سوچ رہے ہیں کہ اس خوب صورت باورچی خانے/ کچن میں رنگ بے قاعدگی سے منتخب کیا گیا تھا؟؟

10۔ لطف اندوز ہونے کی جگہ

اس باورچی خانے/ کچن کا زیادہ سے زیادہ معیار اس بات کا حامل ہے کہ یہ خالی جگہ فراہم کرتا ہے۔ اگر اس کو بنانے والا/تخلیق کار اس میں مشروبات کی جگہ ، میز اور چولہے والا کائونٹر کی طرف غور و فکر نہیں کرتا تو کمرے کا  لکڑی یا پھر کسی شیٹ ک ذریعے الگ حصہ بنا لیا جاتا ہے جو کہ جمالیاتی حسن نہیں رکھتا۔

11۔ کم سجاوٹ/ آرائش

باورچی خانے/ کچن کے چھوٹے حصوں کو بھول جائو کہ یہ حصے آرائش/سجاوٹ کے قابل نہیں ہیں اور یہ اک سنگین غلطی ہے۔ خوش قسمتی سے اس باورچی خانے/ کچن کے  پیشہ ور تخلیق کار ہمیں دکھاتے ہیں کہ انھوں نے کمرے کے ہر کونے میں رنگوں کی موافقت سے کام لیا ہے اور ہر رنگ اور چیز کے درمیان توازن رکھا ہے۔

12۔ بار کا درمیان/مرکز میں ہونا

Casa Baya, IURO IURO Modern kitchen

آئیے اس خیال کو ایک طرف چھوڑیں کہ ناشتے کی میز کو ایک طرف کونے میں ہونا چاہئیے۔ یاد رکھیں یہ بہترین قسم کا جدید خیال ہے۔

13۔ ایک منفرد ماحول میں کھانا پکانا/بنانا

یہ ہماری ان تجاویز میں سے ایک ہے جو زیادہ تر خاص ہیں۔ ایک باورچی خانہ جو گھر کے دوسرے حصوں سے منسلک ہوتا ہے اورکیوں نہ ہو یہ دوسرے وقت کے لیے بھی ہے۔

لکڑی والے کائونٹر، لال/سرخ اینٹوں کی ساخت، لکڑی والا اوون اور روشن رنگ ۔۔ کیا آپ کو اسے دیکھ کر یہ محسوس نہیں ہوتا کہ جیسے آپ ایک شاندار دیہی باورچی خانے/ کچن میں آگئے ہیں۔

14. لہر جو بینکوں کی طرف سے دی جاتی ہے

یہ باورچی خانے حساس ہیں۔کیونکہ ان کے رنگ اور مادہ سے یہ پتہ چلتا ہے کہ یہ باورچی خانے حقیقی پیشہ ور افراد کی طرف سے بنائے گئے ہیں یا نہیں.

15. شاندار نقطہ نظر.

ناقابل یقین حد تک یہ باورچی خانے جس میں ہم نے اختتام کرنے کا فیصلہ کیا اس کی وجہ اس کی دیوار ہیں. بہت ساری ساخت اور ایک ٹھوس آغاز سے ہمیں یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جب ماہرین کی تخلیق اور سجاوٹ میں مداخلت کرتے ہیں تو کامیابی یقینی ہوتی ہے.

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine