سادگی کے ساتھ پُرکشش گھر کو کیسے تخلیق کیا جائے؟

usranaz usranaz
Haus F, PaulBretz Architectes PaulBretz Architectes Living room
Loading admin actions …

سادگی سے سجے گھروں کا ڈیزائن عام طور پر نارڈک سٹائل میں میں دیکھا جاتا ھے۔ صاف ستھری اور گند گی سے پاک اور ہلکے رنگوں سے آراستہ شہری علاقوں میں مثالی ثابت ھوتے ہی جو کہ گھر کو کشادہ کرنے کے ساتھ دلکش بناتے ہیں۔ نہ صرف ظاہری صورت میں بلکہ یہ چھوٹے گھر قدرتی ڈیزائن کو بھی فروغ دیتے ہیں۔ اکثر چھوٹے کمرے نہائت شاندار نظر آتے ہیں اور تعمیر میں بہت سادہ لگتے ہیں لیکن زیادہ تر میں ایسا نہیں ھوتا۔ سٹائل کسی بھی ڈیزائن، بناوٹ اور رنگوں کے لحاظ سے کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔الزابتھین دور کے پرانے اور بھاری بھر کم گھروں کا دور گزر گیا جب گلابی رنگوں کے بڑے بڑے فرنیچر اور اس کے لوازمات کو استعمال میں لایا جاتا تھا۔آج کے دور میں سادہ اور بے ترتیبی سے پاک صاف ستھرے گھروں کا رواج عام ھو گیا ھے جو آپ کو ایک آرام دہ اور پُرسکون ماحول دینے میں مدد گار ثابت ھوتے ہیں۔

اگر آپ ہلکی پھلکی سجاوٹ کے ساتھ گھر کو تعمیر کرنا چاہتے ہیں تو آج کے اس ھومی فائی مضمون میں ایسے دلچسپ اور مفید تجاویز پیش کی جائیں گی جس سے آپ اپنے گھر کو سادگی سے اور ہلکے پھلکے انداز میں سجایا جا سکتا ھے۔

ایک وقت میں ایک ہی کمرے پر کام کریں۔

اگر آپ اپنے گھر کو مکمل طور پر ایک نئے انداز میں سجانا چاہتے ہیں تو یہ ضروری ھے کہ اس پہلے سادہ سے انداز میں تبدیل کر دیں۔لیکن اس تمام عمل کو ایک ہی وقت میں کرنے سے کچھ مشکلات پیدا ھو سکتی ہیں۔ اس لئے اس کام کے لئے منصوبہ بندی کریں اور ایک وقت میں صرف ایک ہی کمرے پر توجہ دیں۔ سب سے پہلے بڑے فرنیچر پر کام شروع کریں اسکے لوازمات کو ترتیب دیں۔پھر چھوٹی چھوٹی چیزوں کو نہائت توجہ سے ترتیب دیں۔پہلے ایک کامکو شروع کریں پھر اس کام کے اختتام تک دوسرے کام میں ھاتھ نہ ڈالیں۔اگر آپ تمام کام ایک ساتھ شروع کریں گےتو صحیح طور پر کام کی تکمیل بھی نہیں ھوگی اور ساتھ ہی اُلجھن پیدا ھو سکتی ھے۔ آپ اس کام کو احسن طریقے سے سرانجام دینے کے لئے  پیشہ ور ماہرین کی خدمات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔جو آپ کی چیزوں کو منظم انداز میں ترتیب دینے میں مدد دے سکتے ہیں۔اور ایک ایسا ماحول تخلیق کر سکتے ہیں جو ہر ایک کے لئے پُر امن اور آرام دہ ھو سکتا ھے۔

فرنیچر کی ترتیبات

فرنیچر کسی بھی کمرہ سجاوٹ کے بڑے پہلوؤں میں سے ایک ہے. اپنے موجودہ فرنیچر پر نظر ڈالیں اور اسے تصور کی آنکھ سے دیکھیں کہ کیا یہ سادگی کے ڈیزائن کے زُمرے میں فِٹ آتا ھے ؟ اگر جواب ھاں میں ھے تو یہ بہترین ھے۔ اور اگر جواب ناں میں آتا ھے تو اسے دوبارہ ترتیب دیں یا اس سے چھُٹکارہ حاصل کریں۔ عام طور پر صوفے کمرے کی مرکزی جگہ گھیرتے ہیں۔اگر موجودہ صوفے سے قرقی پیٹرن کے ساتھ روشن اور چمکدار ہیں، تو یہ مثالی نہیں ہے. شاید صوفوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ھے۔ یا اسے سرمئی رنگ  یا سفید رنگ کے ساتھ مزین کریں. اسی طرح لکڑی کے فرنیچر جیسے مرکز اور اطراف کی میزیں، دراز کے سینے، کھڑکیاں اور دروازوں کو بھی سادہ اور ہلکے رنگوں میں روغن کر دیں۔. اگر یہ فرنیچر بوسیدہ ھو چکے ہیں تو فوری طور پر ان کو تبدیل کر کے تازہ اور نیا فرنیچر کو ترتیب دیں۔

غیر ضروری اشیاء کو ہٹا دیں

سادگی سٹائل کے مشہور ماہر کاریگروں کے نزدیک سادگی ڈیزائن حاصل کرنے کا بہترین طریقہ غیر ضروری چیزں کو پسِ پشت ڈالنے میں ھے۔ سادگی سٹائل سادہ طرزِ زندگی پر منحصر ھے۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ آرائشی اشیاء سے کمرے کو بھر دیں بلکہ اس کا مطلب یہ ھے کہ کمرے سے غیر ضروری  اشیاء کو ہٹا دیں اور اسے سادگی طرز پر سجائیں۔اس لئے اپنے گھر کی کم ضروری چیزوں کا جائزہ لے لیں۔کیا ان چیزوں کا کوئی مقصد بھی ھے؟ کیا یہ سادگی سٹائل میں سجاوٹ کے زمرے میں آتا ھے؟ کیا اس کو کسی اور بامقصد اور فعال چیز سے تبدیل کیا جا سکتا ھے جس سے کم جگہ میں زیادہ سجاوٹ پیدا ھوتی ھو۔ ؟ کیا اس کو بیچ دیا جائے یا سٹور میں رکھ دیا جائے؟ یہ ایسے سوالات ہیں جو آپ نے اپنے آپ سے پوچھنے ہیں۔ یاد گار اور پرانی غیر ضروری چیزوں کو ہٹانا ایک مشکل اور جزباتی کام ھو سکتا ھے۔ بہتر یہی ھے کہ ایسی چیزوں کو سٹور کر لیں تا کہ بوقت ضرورت ان کو دوبارہ دیکھا جا سکے۔

آزادانہ چہل پہل

ایک حقیقی سادگی پر مشتمل سٹائل کے لئے کمرے کے فرش کو مکمل طور پر بے ترتیبی سے پاک ھونا چاہئے۔ اس بات کا یقین کر لیں کہ فرش پر کوئی بھی غیر ضروری چیز جیسے برقی آلات، کھلونے یا کپڑوں کے ٹکڑے پھیلے نہ پڑے ھوں جس سے فرش پر آزادانہ چہل پہل میں دخل پڑٹا ھو، سادگی پر مشتمل ڈیزائن حآصل کرنے کے لئے ضروری ھے اس کی جگہیں صاف ستھری ھوں اور غیر ضروری چیزوں سے پاک ھو۔ جس سے جگہ کی کشادگی کا احساس پیدا ھوتا ھو۔ایک بھری ھوئی جگہ کشادگی کا احساس پیدا نہیں کر سکتی بلکہ اس سے کمرے میں الجھن اور بے ترتیبی پھیلتی ھے۔ اس کے لئے عقلمندی کا تقاضا یہی ھے کہ اس کے فرش کو قدرتی رنگ میں رہنے دیں یا اس کو سنگِ مر مر یا ماربل کی ٹائلز سے مزین کر دیں جس سے اس کی چمک دمک بحال رہے۔

خالی سطحیں

اکثر اوقات خالی سطحوں پر سٹور کرنے کی جگہیں بنا دی جاتی ہیں۔اگر آپ ایک میز کو خالی چھوڑ دیں تو وہ کچھ ہی دیر میں شاپنگ بیگز، کتابوں، فائلوں،چابیوں اور دیگر بہت سی اشیاء کا گڑھ بن جاتا ھے۔ یا ایک صاف دراز فائلوں اور چابیوں کے علاوہ بہت سے غیر ضروری دستاویزات سے بھر جاتا ھے۔ سادگی پر مشتمل ڈیزائن میں یہ کوشش کی جاتی ھے کہ کسی بھی خالی جگہ یا چیز کو آرائشی اور سجاوٹی اشیاء سے مزین کر دیا جائے، ایسا کرنے سے آنے والے مہمانوں کی توجہ بھی اس پر جاتی سے اور ایک خالی جگہ سجاوٹی انداز میں استعمال بھی ھو جاتی ھے،اس سے یہ جگہیں صاف ستھری بھی رہتی ہیں اور دھول مٹی سے بچی بھی رہتی ہیں۔

صاف ستھری دیواریں

سادگی پر مشتمل ڈیزائن کی ایک خصوصیت یہ بھی ھے کہ یہ دیواروں کو خالی چھوڑنے یا بہت ہی کم چیزوں کو آویزاں کرنے پر زور دیتا ھے جیسے دیواری فریم، پینٹنگز، پھول بوٹے اور سینری وغیرہ۔ اگر یہ چیزیں یہاں پر موجود ہیں تو سادگی کے سٹائل کے مطابق ان پر کام کرنے کی ضرورت ھے۔ آپ ان کی تعداد کو کم سے کم کر دیں یا ان کے فریم کو دوبارہ رنگ کر کے تازہ کر دیں یا دلکش انداز میں نئے فریم لگا دیں۔ ورنہ اپنی دیواروں کو سفید رنگ کے ہلکے شیڈ میں روغن کر کے خالی چھوڑ دیں اور ان پر آرائشی اشیاء لگانے کی بجائے باقی کمرے کو بے ترتیبی پھیلنے سے روکنے کے اقدامات پر توجہ دیں۔ سادگی میں سجاوٹ ہر انداز سے خوب صورت ھے۔

سٹور کی جگہیں

جب ہم درجہ بندیوں کی بات کرتے ہیں تو یہ ضروری ھے کہ ایسی چیزوں کو سٹور کر لیں جنہیں ہم کھونا نہیں چاہتے۔ اگر آپ کے پسندیدہ پرانے فرنیچر کی اس نئے سٹائل کے ڈیزائن میں جگہ نہیں ھے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ اب آپ اسے دوبارہ کبھی نہیں دیکھ پائیں گے ، اس کے لئے تہ خانے میں ایسا سٹور بنائیں جس ایسی تمام چیزوں کو سٹور کیا جا سکے جو آپ کو بہت پسند ھوں لیکن سادگی کے اس سٹائل میں ان کے لئے کوئی جگہ نہ بن پا رہی ھو۔ہم جانتے ہیں کہ شائد آپ انہیں اپنے دوسرے مکان میں سجانے کے لئے نکال لیں لیکن سادگی کے اس ڈیزائن میں ایسی چیزوں کی کوئی گانجائش نہیں ھے۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine