فلیٹ (ہموار) چھت

Namra Farman Namra Farman
IPE HOUSE, P+0 Arquitectura P+0 Arquitectura Terrace
Loading admin actions …

اس جگہ کے عظیم فوائد میں سے ایک یہ ہے کہ اس کے بہت سے استعمال ہوسکتے ہیں. ایک مہمان کے سونے کے کمرے سے لے کر ایک ہفتے کے آخر میں پر سکون جگہ، ایک مطالعہ کا کمرہ یا چھت پر باغ ۔ دو چیزیں واضح ہیں – استحکام بہت زیادہ ہے اور اس کے ساتھ آپ ایسا کرسکتے ہیں کہ اگر آپ کی چھت فلیٹ ہے تو پھر اسے مختلف انداز سے استعمال میں لایا جا سکتا ہے . آج ہم آپ کو نظریات فراہم کریں گے  جو آپ کی ضرورت کے مطابق فیصلہ کرنے میں آپ کی مدد  کریں گے. اس سلسلے میں آپ ہمارے ھومیفائی ماہرین کی خدمات سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ تو آئیے دیکھتے ہیں!

​۱۔مناظر سے فائدہ اٹھانا

چھت کے کھلے ماحول سے یہ نظارے یقیناََ خوشی کا سامان ہیں۔جب آپ ان نظاروں کے درمیان محفل جماتے ہیں تو یہ سب نطارے بھی آپ کی محفل کا حصہ بن جاتے ہیں اور اس طرح اسےمزید خوشگواربنا دیتے ہیں۔بس اپنے ٹیرس یا چھت سے ایک اچھی سائٹ کا انتخاب کریں۔

چھت پر باغ

 آپ کے گھر کے ماحول کو خوشگوار بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کریںگے بلکہ آپ کی طبیعت پر بھی خوش گوار اثرات مرتب کریں گے۔چھت پر موجود باغ آپ کو صاف ستھری اور تازہ ہوا فراہم کرے گا۔ صبح کے وقت یہ ہوا فرحت کا باعث ہوتی ہے۔چھت پر آپ چھوٹے پودے جیسے لیموں وغیرہ لگا کر گھر پر ہی سبزیوں کا انتظام کر سکتے ہیں۔

چھت پر پول

ایسا کرنا آپ کے گھر میں بھی عین ممکن ہے۔ آپ کی چھت پر موجود پول پر تھکن دن کے اختتام پر آپ کو بہترین آسمانی نظاروں کے ساتھ پرسکون ماحول فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ اسی جگہ کو پارٹی اور دوستوں سے ملاقات کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔پول کے ایک جانب کھانے کی میز اور دوسری جانب مہمانوں کے بیٹھنے کیے لیے کرسیاں اور پول کے درمیان میں چھوٹی موم بتیاں رکھ کر اسے زبردست پارٹی پلیس میں بدل دیں۔

چھت پر باربی کیو

آپ اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ پلان بنا کر باربی کیو پارٹیز سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں اور اس کے لیے زیادہ لوازمات کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ضروری نہیں کہ آپ زیادہ بڑے صوفوں کی طرف جائیں آپ ایک چٹائی بچھا کر بھی باربی کیو سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

چھت پر کمرہ

اس کے علاوہ آپ اس چھت کو کیمپنگ کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں خاص کر اس وقت جب آپ کا دل کچھ مختلف کرنے کا چاہ رہا ہو۔ اس کے علاوہ آپ موسم اور آب و ہوا کی تبدیلی کے لیے اس کمرہ میں خود بھی کچھ دن کے لیے شفٹ ہوسکتے ہیں ۔ بلاشبہ یہ آپ کے دل و دماغ پر بہترین اثرات مرتب کرے گی۔اور آپ خود کو مکمل طور پر ایک نئے  اور خوشگوار ماحول میں پائیں گے۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine