گھر کے داخلے کو گھر کے تمام رازوں سے پردہ نہیں ہٹا دینا چاہیے۔ داخلہ اندرونی حصے کے راز چھپا دینے کے لیے ہوتا ہے اور اس مقصد کے لیے آپ کو ماہرین کی مدد چاہیے ہو گی۔
ہومی فائی آج آپ کے لیے گھر کے داخلے کو الگ کرنے کی آسان تراکیب لایا ہے۔ فعال ہونے کے ساتھ ساتھ یہ تجاویز گھر کی جمالیات میں بھی اضافہ کرتی ہیں۔ تو یہ ہیں گھر کے داخلے کو تقسیم کرنے کے سات دلچسپ طریقے۔
اگر آپ جلد از جلد کھلے داخلے کا مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کے لیے کھلے شیلف بہترین رہیں گے۔ ان جگہوں کو فعال اور آرام دہ بنا کر گھر کو ایک ذاتی عنصر دیجیئے۔کیوں کہ الماریاں سفید رنگ کی ہیں، باقی کمرے کو درمیانے رنگوں سے سجایا گیا ہے۔
اس گھر کے ڈیزائنرز نے اسے جمالیاتی طور پر خوشنما بنانے کے لیے زیادہ قدرتی روشنیوں کا استعمال کیا ہے۔
یہ سامان اکٹھی کرنے والی تقسیم ہے جس میں موسیقی، ٹی وی، لائبریری اور دوسرے فعال عناصر شامل ہیں۔ گھر میں اس چلتے پھرتے شیلف کے ساتھ آپ خود بھی کچھ نیا تخلیق کر سکتے ہیں۔ اپنے تخیل کی مدد سے اسے پرکشش بنائیں اور ایک جاذب نظر داخلے کا لطف اٹھائیں۔
دیواروں اور فرش کی ساخت جگہ میں بہت سا فرق لے آتی ہے۔ داخلے کو الگ کرنے کے لیے کچھ فرنیچر اور دیگر لوازمات کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہاں گھر کے داخلے کو ایک آئینے والی نفیس میز اور فرش کے اونچے ٹکڑے کی مدد سے علیحدہ کیا گیا ہے۔
اگر آپ کو کتابیں پڑھنا پسند ہے اور آپ کے پاس اچھی کتابیں موجود ہیں تو ان کے لیے ایک لائبریری بنا ڈالیں۔ بجائے ایک حقیقی دیوار بنانے کےگھر کے داخلے پر کتابیں رکھنے کا ایک شیلف بنائیں۔ سفید اور کالے کا مجموعہ اس جگہ میں دور حاضر کی خوبصورتی لے آتا ہے۔
گھر کا دلکشی بڑھانے کے علاوہ یہ جدید تعمیر روایتی انداز کے بہت سے مسائل کا حل ہے۔
پلاسٹر کی دیوار کا اضافہ آپ کے مسائل کا ایک عملی جواب ہے۔ یہ ہر اس گھر کے لیے ایک منفرد حل ہے جو داخلے کو مکمل طور پر الگ کرنا چاہے۔
اس کے علاوہ یہ علیحدگی کم وقت میں حاصل کی جا سکتی ہے اور سب سے سستے طریقوں میں سے ایک ہے۔
اگر آپ کا گھر چھوٹا ہے اور آپ اس میں زیادہ سامان کا اضافہ نہیں کر سکتے تو داخلے کو الگ کرنے کے لیے آپ کو بس ایک چھوٹا سا فرنیچر کا ٹکڑا چاہیے۔ اس کو درست طور پر رکھ کر آپ داخلے کو زیادہ چھیڑے بغیر باقی کا کمرہ چھپا سکتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ یہ ٹکڑا بہت ہلکا یا بہت بڑا نہیں ہونا چاہیے۔ اگر آپ کا داخلہ اس طرح علیحدہ کیا گیا ہو تو آپ کبھی اندازہ نہیں لگا پائیں گے کہ دوسری طرف کیا ہے۔
کیا آپ کے گھر میں ایک ایسا ستون ہے جو فالتو نظر آتا ہے؟ اس کو ایسے کارآمد بنایا جا سکتا ہے۔ اس جگہ کے ساتھ ایک ہلکا ریک لگا کر اسے استعمال میں لائیں۔ اس جگہ کو چھوٹے پودے، چھوٹے مجسمے اور دیگر آرائشی سامان رکھنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہاں یہ ایک سے زیہدہ کام کرنے والا ریک لاؤنج کو باقی کمروں سے الگ کرتا ہے۔
مزید تجاویز کے لیے دیکھیے: آپ کے گھر کے داخلے کو پِھر سے سجانے کے لیے ۱۱ تراکیب۔