​کچن ڈیزائن کرنے کے لیے اہم تجاویز

  1. آپکو گھر کے منصوبے کے لئے مدد چاہیئے؟
    آپکو گھر کے منصوبے کے لئے مدد چاہیئے؟
  2. آپکو گھر کے منصوبے کے لئے مدد چاہیئے؟
    آپکو گھر کے منصوبے کے لئے مدد چاہیئے؟
  3. آپکو گھر کے منصوبے کے لئے مدد چاہیئے؟
    آپکو گھر کے منصوبے کے لئے مدد چاہیئے؟
  4. آپکو گھر کے منصوبے کے لئے مدد چاہیئے؟
    آپکو گھر کے منصوبے کے لئے مدد چاہیئے؟

کچن ڈیزائن کرنے کے لیے اہم تجاویز

کیا کبھی ٹی وی میں دکھائے گئے باورچی خانے دیکھ کر آپ کا دل للچا اٹھتا ہے؟ آپ کا بس نہیں چلتا کہ وہ پیارا سا کچن کسی طرح اپنے گھر میں لے آئیں؟ اس میں رکھا سامان، اس کا چمکتا دمکتا فرش، سنک کے پیچھے لگی ٹائليں حتی کہ اس کی دیواروں کے رنگ بھی اپنا لیں؟ اگر ایسا ہے بھی تو ہم آپ کو بالکل بھی قصوروار نہیں ٹھہرائیں گے کیوں کہ آخر وہ کون ہو گا جو اپنے کچن کو سب سے نمایاں اور بہترین نہ دیکھنا چاہے! مگر اس سب کے بعد آپ جب اپنے کچن میں قدم رکھیں تو سب کچھ بھول بھال کر کھانا پکانے کی فکر میں لگ جاتے ہیں اور یوں اس حسین کچن کا خواب کہیں پس منظر میں چلا جاتا ہے۔ ایسا اس لیے ہے کہ آپ کو لگتا ہے کہ ڈیزائنر کی مدد کے بغیر ایسے کچن کی تخلیق ممکن نہیں۔ تو آج ہم آپ کی اسی غلط فہمی کو دور کرنے کا بیڑا اٹھائے ہوئے ہیں۔ جہاں ہم ماہرین سے کچھ مدد لینے سے منع نہیں کرتے، وہیں ہم آپ کو یہ بھی بتاتے ہیں کہ یہی مشکل کام ذرا سی محنت کے ساتھ آپ خود کیسے سرانجام دے سکتے ہیں۔ تو آگے بڑھیے اور ہومی فائی کی دنیا میں کھو جائیے۔

۔ مجھے کچن ڈیزائن کرتے وقت کون عوامل ذہن میں رکھنے چاہئیں؟


ایک باورچی خانے کو حسین کے ساتھ ساتھ فعال بھی ہونا چاہیے اور اس فعالیت پر بہت سے عوامل اثر انداز ہوتے ہیں۔ کچن ڈیزائن کرتے وقت آپ کو ان سب کو مد نظر رکھنا ہو گا ورنہ آپ اپنی تخلیق سے مطمئن نہ ہو پائیں گے۔ تو ڈیزائن کے دوران مندرجہ ذیل باتوں کا خاص خیال رکھیں۔ ٭ دھیان رکھیں کچن میں داخل ہونے والے افراد سیدھے آپ کی کام کرنے والی تکون میں نہ چلتے چلے آئیں۔ (یہ چولہے، سنک اور فریج کے درمیان ایک تخیلاتی تکون ہوتی ہے۔)    ٭ اپنا سامان ایسے رکھیں کہ وہ کچن میں تنصیب کردہ لگے، اس کے لیے الماری میں مائیکرو ویو اور فریج کے لیے خاص خانے بنائیں۔  ٭  تمام آلہ جات کے ارد گرد کام کرنے کے لیے تھوڑی جگہ خالی چھوڑیں۔  ٭ ڈیزائن پر کام شروع کرنے سے پہلے تمام آلہ جات خرید لیں یا کم از کم ان کا فیصلہ کر لیں۔   ٭ اپنے آلہ جات کے سائز کو دھیان میں رکھیں۔

۔ کچن کے ڈیزائن کے بہترین عناصر کون سے ہیں؟

کچن ڈیزائن کرتے وقت کی جانے والی سب سے بڑی غلطی یہ سمجھ بیٹھنا ہے کہ یہ صرف کھانا پکانے کی جگہ ہے۔ در حقیقت یہ ایسی جگہ ہے جہاں آپ اپنے دن کا سب سے زیادہ وقت گزارتے ہیں، گھر والوں کے ساتھ مل کر کھانا کھاتے ہیں اور کتنی ہی خواتین ایسی ہیں جو اپنی سہیلیوں کو بھی کچن میں لے جاتی ہیں۔ تو اس جگہ کو اتنا کھلا اور خوشگوار ہونا چاہیے کہ کوئی یہاں برا محسوس نہ کرے بلکہ لوگ اس میں رکنا چاہیں۔ اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے آپ کو کچن کے کاؤنٹر سے لے کر کوڑے دان تک ہر چیز کو مد نظر رکھنا ہو گا۔ جی ہاں! کوڑے دان کو بڑا اور آسان دسترس میں ہونا چاہیے۔ اس کے علاوہ الماریوں کے دروازوں اور درازوں کے لیے بھی خوبصورت رنگ اور ڈیزائن چنیں۔ مسالے کے ڈبوں کے لیے پیارے سے ریک خریدیں۔ چمکتے دمکتے کاؤنٹر لگوائیں اور الماریوں کے اندر اور ان کے نیچے روشنیاں لگوانا مت بھولیں۔ نیچے لگی روشنیاں کام کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

۔ مجھے اپنے کچن کے لیے کون سا رنگ چننا چاہیے؟

باورچی خانے کے لیے بے شمار رنگ اور رنگوں کے مجموعے دستیاب ہیں جن میں سے آپ اپنے لیے چن سکتے ہیں۔ ہم آپ کو چند مقبول رنگوں سے آگاہ کریں گے جو آپ کے لیے مددگار ثابت ہوں گے۔ کہا جاتا ہے کہ سرخ رنگ بھوک بھڑکا دیتا ہے تو کچن کی دیواروں یا الماریوں کے لیے یہ رنگ بہترین ہے۔ سفید رنگ تازگی اور صفائی کا احساس دیتا ہے اور کیوں کہ زیادہ تر لوگ اپنا دن کچن سے شروع کرتے ہیں، یہ ان کا موڈ اچھا کر دیتا ہے۔ سرمئی ایک مقبول رنگ ہے جسے آپ کسی شوخ رنگ کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں۔ نیلا رنگ سفید یا دوسرے ہلکے رنگوں کے ساتھ مل کر غضب ڈھاتا ہے۔ پیلا رنگ آپ کے کچن کو روشن کر دیتا ہے اور آپ کو خوشی اور سکون کا احساس دیتا ہے۔ جبکہ سبز رنگ سفید اور بھورے رنگ کے ساتھ حسین نظر آتا ہے۔

۔ میرے چھوٹے کچن کے لیے کیا تجاویز ہیں؟
اگر چھوٹا کچن سوچ سمجھ کر ڈیزائن کیا جائے تو یہ بڑے سے بھی زیادہ کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔ ضروری ہے کہ آپ اس میں ہلکے رنگوں اور آئینوں کا استعمال کریں کہ یہ دونوں کشادگی کا احساس دیتے ہیں۔ اس کی الماریاں اور شیلف ایسے بنائیں کہ ان میں زیادہ سے زیادہ سامان رکھا جا سکے اور کاؤنٹر خالی رہیں۔ تمام آلہ جات ان کے لیے مختص جگہ میں رکھیں۔ کھانا کھانے کے لیے میز کے بجائے کاؤنٹر کے ساتھ چھوٹے چھوٹے  اسٹول رکھیں جو  جب استعمال نہ ہو رہے ہوں تو کاؤنٹر کے نیچے رکھ دیے جائیں۔ ان تجاویز پر عمل کرنے سے آپ کا کچن کھلا ہو جائے گا اور آپ بغیر کسی دشواری کے اسے استعمال کر سکیں گے۔

۔ مجھے اپنے کچن کے لیے کون سا انداز چننا چاہیے؟
یہ سچ ہےکہ کچن کے بیش بہا اندازوں میں سے کسی ایک کا چناؤ مشکل ثابت ہو سکتا ہے مگر آپ نے یہ فیصلہ خاص اپنے ذوق کو مد نظر رکھ کر کرنا ہے۔ اگر آپ کو لکڑی کا استعمال، آرام اور فعالیت پسند ہے تو دیہی کچن آپ کے لیے ہے۔ اگر آپ سفید رنگ، ہموار سطحوں اور سادہ سامان کے دلدادہ ہیں تو آنکھیں بند کر کے جدید ڈیزائن چن لیں۔ اگر قدیم فرنیچر اور سجاوٹ آپ کو بھاتی ہے تو آپ کو روایتی انداز چننا چاہیے۔ اگر آپ کچھ انوکھا چاہتے ہیں جس میں جدید انداز کی صفائی اور روایتی انداز کی ہم آہنگی ہو تو ان دونوں کا ملاپ آپ کے لیے بہترین ہے۔ سادہ فن تعمیر اور سیاہ رنگ کے استعمال سے شغف رکھنے والوں کے لیے کلاسک کچن بنائے جاتے ہیں۔