کمبلوں، رضايیوں اور گرم بستروں کے نيے فیشن ایبل ڈیزاين

Amjad Ali Amjad Ali
A bedroom in winter times, ArqRender ArqRender Bedroom
Loading admin actions …

سردیوں کا آغازہو چکا ہے اور بیشتر سردخطوں میں موسم کی پہلی برف باری بھی ہو چکی ہے۔ پاکستان کے شمالی اور شمال مغربی خطے، کشمیر، روس، یورپ اور وسط ایشیا شدیدسردی سے منجمد ہوجاتے ہیں۔ گرم لحافوں، کمبلوں اورچادروں کا دور شروع ہوچکا ہے۔ بازاروں میں سردیوں کے لباس اور کمبلو کی سپلايی اور ڈیمانڈ کا سلسلہ قايم ہوچکا ہے۔ homify.pk آج آپکے ليے ان لوازمات پر معلومات کے ساتھ حاضر ہے۔

گرم تکيے اور لحاف

موسم کے لحاظ سے بیڈ شیٹ اوررضايیوں کی الگ کھیپ تیاررکھنی پڑتی ہے۔ موسم سرما کے بیڈشیٹ گرمی کے مقابلے میں زیادہ گدلے، ملايم اورموٹے ہوتے ہیں اور ایسے کپڑے سے بنايے جاتے ہیں جو حرارت کو جزب کرنے اورزیادہ دیرتک محفوظ رکھ سکتے ہوں۔

گرم وول

خوبصورت رنگوں اورنرم و ملايم خالص وول سے تیارشدہ چیتے کے چمڑے کے انداز میں بنايے گيے اس چادر سے رضايی، کمبل، لحاف اور بچھونا بھی بنايا جاسکتا ہے۔

شیشہ گھرکی رضايی

زیرمشاہدہ کمرے میں شیشے کےپار دھند اور کہر کے خوبصورت منظر سے لطف اندوز ہونے کی شاہانہ سہولت موجود ہے۔ اور وہ بھی شیشے کی دیواروں کے تحفظ کے ساتھ۔ سفید اور نرم وملايم رضايی آتش دان کی تپش کے ساتھ پرسکون نیند کا باعث ہوتی ہے۔

گرم لحاف

گہرے رنگوں والے اس کمرے میں بیڈ اور لحاف کے رنگ بڑی سمجھ داری سے منتخب کيے گيے ہیں۔ فل بیڈ کی لمبايی والا یہ لحاف نرم و ملايم اور ہلکا ہونے کے ساتھ گرم بھی ہے کیوں کہ اس کو خالص Wool سے بنایا گیا ہے۔

گرم کمبل

کمبلوں کے ليے سپین اورکوریا کے برانڈ مشہورہیں لیکن اب اس مارکیٹ میں چینی کمپنیاں بھی قدم جمارہی ہیں۔ بیڈ کے مکمل احاطےپرمشتمل کمبل میں سنگل اور ڈبل پرتوں والے کمبل قیمت کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں۔ لیکن ڈبل گرم اور بھاری ہوتے ہیں۔ ان کمبلوں کی کوالٹی کا معیار انکا کم وزن اورملايمت ہوتی ہے۔

بیڈ سیٹ

موسم سرما کا بیڈسیٹ کمبل، رضايی یا بیڈشیٹ پرمشتمل ہوتا ہے۔ اس تصویر میں نمایاں پٹی داربیڈ سیٹ موسم سرما کے ليے خصوصا تیار کیا گیا ہے۔

عروسی رضايیاں

زیرمشاہدہ بیڈ سیٹ شادی بیاہ اورنو بیاہتہ جوڑوں کے ليے زیادہ موزوں ہے۔ گلابی رنگ کے مخملی کپڑے سے بنے اس بیڈ سیٹ کا نظارہ سفیدبیڈ شیٹ پر اوربھی دلفریب ہے اور سردیوں کا خاص تحفہ ہے۔

نرم، گرم اور فیشن ایبل

زیرمشاہدہ گرم کپڑا بطور لحاف، رضايی اور کمبل کے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اور اس سے دیدہ زیب اور منفرد ڈیزاينوں والے گرم تکيے، رضايیاں وغیرہ بھی تیار کيے جاسکتے ہیں۔ آپ اس کپڑے کے معیار اور خوبصورت ڈیزاین سے اس سے بننے والے مصوعات کا اندازہ کرسکتے ہیں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine